9 جولائی، 2009، 3:51 PM

اٹلی

اٹلی میں8 بڑے صنعتی ممالک جی ایٹ کا سربراہ اجلاس جاری

اٹلی میں8 بڑے صنعتی ممالک جی ایٹ کا سربراہ اجلاس جاری

دنیا کے آٹھ بڑے صنعتی ممالک کی تنظیم جی ایٹ کا سربراہ اجلاس اٹلی میں جاری ہے۔ تو دوسری جانب جی8 ملکوں کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کے آٹھ بڑے صنعتی ممالک کی تنظیم جی ایٹ کا سربراہ اجلاس اٹلی میں جاری ہے۔ تو دوسری جانب جی8 ملکوں کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوگیا ہے۔ جی8 کے سربراہان مالیاتی استحکام حاصل کرنے کے لیے بجٹ خسارے کو کم کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔جی ایٹ کا تین روزہ اجلاس8 بڑے اقتصادی ملکوں کے سربراہان شریک ہیں ۔ جی8 ممالک میں کینیڈا،روس،فرانس ،جرمنی،جاپان،اٹلی، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں،چینی صدر ہوجن تاؤ اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ جی ایٹ سربراہ اجلاس کا موضوع عالمی اقتصادی بحران اور کساد بازاری ہے۔ اجلاس میں عالمی بحران، ماحولیاتی تبدیلیاں ، اقتصادی صورت حال سمیت دیگر اہم مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔ ماحولیاتی گروپس اور امدادی ادارے جی 8 اجلاس کے سامنے مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

 

News ID 909203

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha